بلدیاتی امیدواروں کا اربوں ر وپیہ ضائع ہوا،یہ کیسی گورننس ہے، محمدبشارت راجہ

بلدیاتی امیدواروں کا اربوں ر وپیہ ضائع ہوا،یہ کیسی گورننس ہے، محمدبشارت راجہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل کے حوالے سے ناقص قانون سازی سے لیکر حلقہ بندیوں تک ہر مرحلہ پر ماورائے قانون رویے اور بدنیتی کا مظاہرہ کیا عوام اور آئینی اداروں کا قیمتی وقت برباد کرنے کے ساتھ ساتھ قومی دولت کا زیاں کیا۔ وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب لائیرز ونگ کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس کے باعث امیدواروں کو 2 بار کاغذات نامزدگی داخل کرانے پڑے اور عوام کا اربوں روپیہ ضائع کروایا گیا یہ کیسی گورننس ہے کہ پنجاب حکومت 6 سال حکومت میں رہنے کے بعد بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نہ تو قانون سازی کرسکی نہ ہی انتظامات کر سکی اور عدالتی احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا حکومتیں اپنی گورننس کے ذریعے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرتی ہیں، اور آئین و قانون کی بالادستی یقینی بناتی ہیں، مگر پنجاب کی موجودہ حکومت اس ضمن میں انتہائی ناکام ثابت ہوئی، ہماری قیادت پہلے دن سے نشاندہی کر رہی تھی کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن میں شدید عوامی ردِعمل اور شکست کے خوف کے باعث میدان سے بھاگ رہی ہے

، محمدبشارت راجہ

مزید : صفحہ آخر


loading...