مشرف کالونی میں خواتین کی بدترین تذلیل قابل مذمت ہے ،انصار برنی

مشرف کالونی میں خواتین کی بدترین تذلیل قابل مذمت ہے ،انصار برنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنےشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزےر برائے انسانی حقوق انصار برنی اےڈووکےٹ نے گزشتہ ہفتہ ماڑی پور کے مضافاتی علاقہ مشرف کالونی مےں چار افراد کو شہےد کئے جانے اور ان کی خواتےن کی بد ترےن تذلےل پر اپنے شدےد غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انسانےت کے قاتل ملزمان کو انصاف کے کٹہرے مےں لانے کا مطالبہ کےا ہے۔ بےن الاقوامی سفےر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی اےڈووکےٹ نے کہا کہ کتنے ظلم کی بات ہے کہ دہشت گرد انسانےت کے قاتلوں نے دن دہاڑے اےک ہی خاندان کی دو خواتےن اوردو مردوں کو اغواءکرنے کے بعد پہلے ان مردوں کے سامنے ان کی معصوم عورتوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی عزت لوٹی اور پھر خاندان کے چاروں افراد کو تشدد کرکے شہےد کردےا۔ انصار برنی نے کہا کہ اےسا معلوم ہوتا ہے کہ ےہاں حکومت اور انصاف نام کی کوئی چےز ناپےد ہوچکی ہے اور انسانےت تڑپ و سسک رہی ہے اور تڑپ کر جان دے رہی ہے لےکن انصاف کرنے والا کوئی نہےں۔ انصار برنی نے ملزمان کو فی الفور انصاف کے کٹہرے مےں لانے کا مطالبہ کےا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...