گورنر بننے کے بعد کسی بھی ایشو پر بات کرنے سے پہلے دس بار سوچنا پڑتا ہے ، چودھری سرور

گورنر بننے کے بعد کسی بھی ایشو پر بات کرنے سے پہلے دس بار سوچنا پڑتا ہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاﺅس میں خوشگوار موڈ میں بیٹ رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب برطانوی پارلیمنٹ کا ممبر تھا تو وہاں کے وزےراعظم ٹونی بلئیر کے خلاف بھی اسمبلی میں تقریر کر لیتا تھا لیکن گورنر پنجاب بننے کے بعد کسی بھی ایشو پر بات کرنے سے پہلے دس دس بار سوچنا پڑتا ہے جب میں نے پہلی بار برطانیہ میں عملی سیاست میں حصہ لیا تھا تو مجھے تب ہی ےہ بات بتا دی گئی تھی کہ میڈیا کے سامنے کوئی بات بھی آف دی ریکارڈ نہیں ہو تی چاہے آپ کسی ایک صحافی کے ساتھ ہی بات کیوں نہ کریں اور ےہاں پر تو ویسے بھی چالیس صحافی موجود ہیں ۔ چودھری محمد سرور نے اپنے ابتدائی کلمات میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی جن میں ےہ اشارے دئیے جا رہے تھے کہ یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور ان کے معیار میں بہتری کے لئے انکی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سوچ میں کوئی فرق ہے انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن کے ایشو پر میری وزیراعلی پنجاب کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ےہ بات سچ ہے کہ گلیاں اور نالیاں بنانے کی ذمے داری بلدےاتی کونسلوں کی ہوتی ہے اور ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے لیکن ےہاں پر بھی وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سمجھ آ ہی جائے گی
چودھری محمد سرور

مزید :

صفحہ آخر -