پی ٹی آئی کے کارکنوں کے سیاسی تحفظ کیلئے اینٹی ویکٹمائزیشن سیل قائم

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے سیاسی تحفظ کیلئے اینٹی ویکٹمائزیشن سیل قائم

لاہور( سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ صوبے کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کیونکہ صوبے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو مسلسل انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف اورپارٹی کے کارکنوں کے تحفظ کے لئے PTI VEGELANCE AND ANTI VICTIMIZATION CELL فوراًکمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ممبران بریگیڈیر (ر) اسلم گھمن، ایم این اے شفقت محمود، ایم پی ایز ڈاکٹر مراد راس، میاں اسلم اقبال، نبیلہ حاکم علی ایڈووکیٹ، شنیلہ روت، انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر مہرفیاض اور متعلقہ ضلع کا صدر ممبر ہوگا۔ یہ سیل کارکنوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف موثر آوازاٹھائے گی۔

سیل قائم

مزید : صفحہ آخر


loading...