ریلوے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، ویجی لینس شعبہ فعال کردیا ، چیئرمین نجیب خاور

ریلوے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، ویجی لینس شعبہ فعال کردیا ، چیئرمین ...

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین ریلوے نجیب خاور نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پرائیویٹ سیکٹر سمیت ریلوے کو بہت فائدہ حاصل ہو گا، ریلوے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، تمام کرپٹ عناصر کو پکڑنے کے لئے ویجی لینس کے شعبہ کو فعال کروایا ہے، ریلوے میں ماضی میں کی جانے والی سیاسی بھرتیوں نے ادارہ کو شدید نقصان پہنچایا، ریلوے کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کے حوالے سے کوئی پالیسی زیر غور نہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں آئی این پی سے گفتگو کر رہے تھے۔ حال ہی میں تعینات ہونے والے چیئرمین پاکستان ریلوے نجیب خاور نے کہا کہ ریلوے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کرپشن کی روک تھام کے لئے ادارہ میں قائم کردہ ویجی لینس سیل کو مزید فعال کر رہا ہے اور شعبہ جانی اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کرنے کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے اور ادارہ کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ریلوے روزانہ کی بنیادوں پر اپنی آمدنی میں انصاف کر رہا ہے اور جس طرح ماضی میں ریلوے کے حوالے سے عوام الناس میں پایا جانے والا منفی تاثرات کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کے حوالے سے کوئی پالیسی زیر غور نہیں ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ریلوے کو نقصان سے نکال کر منافع بخش بنایا جائے۔

                             چیئرمین نجیب خاور

مزید : صفحہ آخر


loading...