مہنگائی کے تحفوں کا اعتراف مسلم لیگ ن کے کارکن بھی کر رہے ہیں، منظور وٹو

مہنگائی کے تحفوں کا اعتراف مسلم لیگ ن کے کارکن بھی کر رہے ہیں، منظور وٹو

 لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب صدر میاں منظور احمد وٹو اور پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم افراد کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نفسا نفسی کا عا لم ہے اور حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہاں جائیں اور کیا کریں؟ انہوں نے کہا کہ لاقانو نیت اور دہشت گردی عام ہو گئی ہے، ہرروز درجنوںافرادقتل ہو رہے ہیں، پولیس خود اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتی،بلوچستان میں قتلِ عام جاری ہے، کوئی صحیح فیصلہ کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ورنہ ملک بھر میں دہشت گردی کی وبا پھیل جائیگی اور یہ عفریت کسی کے قابو میں نہ آسکے گی۔مسلم لیگ ن کی حکومت مسائل پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے جو تحفے دئیے ہیں اس کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھی اس بات کا اعتراف کرنا شروع کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کادورحکومت ہی ایک بہترین دور تھا جس میں مزدوروںاورکسانوں سمیت معاشرے کے ہر طبقے کا گزارہ ایک اچھے انداز سے ہو رہا تھا۔

 منظور وٹو

مزید : صفحہ آخر


loading...