مشرف کی علالت کی خبر سن کرحامی گلدستے لیکر ہسپتال پہنچ گئے،صحت یابی کےلئے دعائیں، نوافل کی ادائیگی

مشرف کی علالت کی خبر سن کرحامی گلدستے لیکر ہسپتال پہنچ گئے،صحت یابی کےلئے ...

 راولپنڈی (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کی علالت کی خبر سن کران کے حامیوں کی بڑی تعداد گلدستے لے کر اے ایف آئی سی ہسپتال کے باہر پہنچ گئی جبکہ ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں اور نوافل ادا کئے گئے۔ جمعرات کو سابق صدر پرویز مشرف اچانک طبیعت خراب ہونے پر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی منتقل کئے گئے۔ اس خبر کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ کی مقامی قیادت اور کارکن ہسپتال کے باہر گلدستے اور بینر لے کر پہنچ گئے۔ انہوں نے ہسپتال کے باہر سابق صدر کی صحتیابی کے لئے دعائیں کیں اور نوافل بھی ادا کئے۔ سابق صدر کے حامیوں میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین سمیت درجنوں افراد شامل تھے۔

خبر سن کر

مزید : صفحہ آخر


loading...