ذوالفقار علی بھٹو شہید کا86واں یوم پیدائش 5جنوری کو منایا جائے گا

ذوالفقار علی بھٹو شہید کا86واں یوم پیدائش 5جنوری کو منایا جائے گا

لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کا86واں یوم پیدائش 5جنوری بروز (اتوار) کو روایتی جوش وخروش اور جذبے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،کیک کاٹے جائیں گے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928ءکو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے تھے ۔

ذوالفقار علی بھٹو شہید

مزید : صفحہ آخر


loading...