ربیع الاول میں کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،ثروت اعجاز

ربیع الاول میں کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عاشورہ کی طرح ربیع الاول میں بھی شہر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثٰنی قرار دیا جائے،انتظامیہ جب عاشورہ میں دہشتگردی سے تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تو ربیع الاول میں بھی تحفظ فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے ، سنی تحریک کا جو پودا قائد و بانی شہید محمد سلیم قادری نے لگایا تھا آج وہ قد آور درخت بن چکا ہے اور اپنے شہداءقائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی سربلندی ،ملکی سلامتی اور عوام کی فلاح و بہبود وسماجی خدمات میں دن رات کوشاں ہے،قائد سنی تحریک کی فکر وسوچ پر عمل کرکے ہی ملک کی اکثریت اپنالوہامنواسکتی ہے ، بانی وقائد شہید سلیم قادری کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا آج سنی تحریک جو تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے وہ قائدین کی قربانیوں کا ثمر ہے،عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنی ہوگی جو کہ ان کاآئینی ،قانونی و جمہوری حق ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجازقادری نے کہا کہ شہید سلیم قادری اہلسنت کو ایک لڑی میں پرونا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں ان کی کاوشیں قابل فخر ہے اور آج بھی انہی کے فلسفے اور مشن پرگامزن رہتے ہوئے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول اور درودوسلام والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس میں خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے،اُنہوں نے کہا کہ ملک بنانے والوں کی اولادوں اور اکابرین کے خلاف ہونے والی ظلم وذیادتی کا حکومت فوری نوٹس لے اور نصاب تعلیم میں حقیقی بانیان پاکستان کے کردار وں کو روشناس کرایا جائے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان سنی تحریک اپنے شہداءقائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ، شہداءقائدین وکارکنان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 5جنوری کو نشتر پارک میں ”پاکستان بچاﺅ جانثاران مصطفی ﷺ کانفرنس“ منعقد کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ KESCیکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک شہر قائد کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے۔ #

مزید : صفحہ آخر


loading...