بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی گئی تو شدید احتجاج کریںگے، محمود الرشید

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی گئی تو شدید احتجاج کریںگے، محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی گئی تو اسمبلی کے اندر اور باہر شدید احتجاج کریںگے‘بلدیاتی انتخابات میں ترمیم کےلئے قانون سازی میں مہینوں کی نہیں بلکہ دنوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ گذشتہ روز پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ پنجاب حکومت کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو جواز بنا کر انتخابا ت ملتوی نہیں کرنے چاہیںاگر حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کو زیادہ دیر لٹکانے کی کوشش کی تو ہم اس کے خلاف نہ صرف پنجاب اسمبلی میں احتجا ج کریںگے بلکہ باہر بھی شدیداحتجاج کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ (ن)لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت کسی بھی سطح پر کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی جہاں بھی نظر دوڑائیں حکومت کی ناکامیاں ہی ناکامیاں نظر آتی ہیں ۔
محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -