پاکستان اور بھارت کے پاس 100,100 ایٹم بم ہیں، بھارتی میڈیا

پاکستان اور بھارت کے پاس 100,100 ایٹم بم ہیں، بھارتی میڈیا

نئی دہلی(آئی اےن پی ) بھارتی مےڈےا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس 100 ،100 ایٹم بم موجود ہیں۔ بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ مےں بتاےا کہ دونوں ممالک کے پاس 100,100 جوہری بم ہےں۔بھارتی اخبار کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دسمبر 1988میں ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے کی شق 2 کے تحت پاکستان اور بھارت کو سال میں 2 مرتبہ اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ پاکستان نے دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک نمائندے کو فہرست فراہم کی جبکہ نئی دہلی میں بھارتی وزارت امور خارجہ نے بھی پاکستانی ہائی کمیشن کو اپنی فہرست دی

بھارتی میڈیا

مزید : صفحہ آخر


loading...