جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس آج (3) جنوری صبح ساڑھے دس بجے منصورہ میں شروع ہورہاہے ۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلا س تین روز جاری رہے گا۔ یہ معمول کا اجلاس ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سال 2014 ءکے منصوبہ عمل کی منظوری دی جائے گی ۔ اجلاس میں گزشتہ سال کے کام کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ۔ اجلاس میں گزشتہ سال کے بجٹ کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے گی اور آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی ۔ اجلاس میں 2014 ءمیں جماعت کے کل پاکستان اجتماع عام منعقد کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس