مشرف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر ، جنرل کیانی سابق صدرکا علاج کر رہے ہیں: شجاعت حسین

مشرف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر ، ...
مشرف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر ، جنرل کیانی سابق صدرکا علاج کر رہے ہیں: شجاعت حسین

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لال مسجدشہدافائونڈیشن کے حافظ احتشام کی جانب سے درخواست دائرکی گئی ، درخواست گزارکا کہنا تھا کہ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف غازی رشیدقتل کیس اوردیگرمقدمات میں مطلوب ہیں اور انہیں باہر جانے سے روکا جائے۔ درخواست گزارکا کہنا تھا کہ حکام ان کا بہترین علاج پاکستان میں ہی یقینی بنائیں۔دوسری جانب ہسپتال میں سابق صدر مشرف کا علاج جاری ہے اور ہسپتا ل کے اردگرد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

دریں اثناءمسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر جنرل اظہر کیانی سے بات ہوئی ہے، پرویز مشرف کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مشرف غداری کیس کے حوالے سے ایک بار پھر کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف اس کیس سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور اس کا کوئی مستقبل نہیں، اس کیس کو ”غداری کیس“ کی بجائے کوئی دوسرا نام دینا چاہئے کیونکہ سابق آرمی چیف کے لئے غداری کے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...