پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر420 رنز ، پاکستان کے خلاف 241 رنز کی برتری
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان 420 رنز بنا لئے ہیں اور پاکستان کے خلاف 241رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، اینجلو میتھیوز 116اور پرسانا جے وردنے 48 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں چندی مل نے 89، کرونارتنے 24، سلوا 81 اور سنگاکارا نے 55 رنز بنائے جبکہ کپتان جے وردنے کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 3 اور بلاول بھٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 383 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔