پرویز مشرف خود بیرون ملک جانے سے انکار کر دیں اور پاکستان کے آئین کا سامنا کریں: منور حسن

پرویز مشرف خود بیرون ملک جانے سے انکار کر دیں اور پاکستان کے آئین کا سامنا ...
پرویز مشرف خود بیرون ملک جانے سے انکار کر دیں اور پاکستان کے آئین کا سامنا کریں: منور حسن
کیپشن: Munawar Hasan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے خود ہی انکار کر دیں اور پاکستان کے آئین کا سامنا کریں، طالبان میں مذاکرات نہیں ہو سکے تو رکاوٹ کون تھا؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ملک میں بھی علاج کی بہتر سہولتیں میسر ہیں، پرویز مشرف کو چاہئے کہ وہ خود ہی بیرون ملک جانے سے انکار کر دیں اور پاکستان کے آئین کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سابق صدر کے کیس کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ، پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا نوٹس لیں گے۔ منور حسن نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے پر ناکام ہو چکی ہے، امریکہ جب تک اس خطے میں موجد ہے بدامنی بھی رہے گی۔

مزید :

لاہور -