ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دیا تو عدالت کو بھی ماننا پڑے گا: احمد رضا قصوری

ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دیا تو عدالت کو بھی ماننا ...
ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دیا تو عدالت کو بھی ماننا پڑے گا: احمد رضا قصوری

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر شدید ذہنی تناﺅ ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹروں نے بیرون ملک لے جانے کا مشورہ دیا تو ماننا پڑے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ میڈیا پرویز مشرف کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ اس پر پارٹی اور پرویز مشرف کی جانب سے میڈیا کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں اور فی الحال ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے، دعا ہے کہ اللہ مشرف کو صحت عطاءفرمائے، 5 جنوری تک میڈیکل رپورٹ سامنے آ جائے گی جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اگر ڈاکٹروں نے مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دیا تو عدالت کو بھی ماننا پڑے گا ۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ مشرف انتہائی مہنگے انسان ہیں اور فوجی ہسپتال میں ان کا علاج ہو رہا ہے، اے آئی ایف سی میں پرویز مشرف کی ای سی جی اور خون کے ٹیسٹ کئے گئے، عدالت کو پرویز مشرف کی بیماری کی رپورٹ ماننا پڑے گی اور اس رپورٹ کو کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا۔

مزید : اسلام آباد


loading...