نامعلوم افراد کی فائرنگ سے :اہل سنت و الجماعت کے رہنما سمیت دو ہلاک

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے :اہل سنت و الجماعت کے رہنما سمیت دو ہلاک
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے :اہل سنت و الجماعت کے رہنما سمیت دو ہلاک

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے رہنما سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی ایٹ مرکز میں پیش آیا، اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری مفتی منیر معاویہ اپنے ساتھی اسد محمود کے ہمراہ سیکٹر میں واقع مدرسے سے نکلے تھے کہ ان کی کار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، مفتی منیر جمعرات کو ہی اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے اور جی نائن سیکٹر میں جمعہ کی نماز پڑھانے کے بعد آئی ایٹ گئے تھے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید : اسلام آباد


loading...