مشرف بہت جلد ملک سے باہر چلیں جائیں گے:آغا سراج درانی

مشرف بہت جلد ملک سے باہر چلیں جائیں گے:آغا سراج درانی
مشرف بہت جلد ملک سے باہر چلیں جائیں گے:آغا سراج درانی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جیلیں صرف سویلین کے نہیں قانون سب کے لئے برابرہوتاہے۔ پرویزمشرف راہ فرار کی تلاش میں ہیں اور وہ بہت جلد بیرون ملک چلے جائیں گے۔سندھ اسمبلی میں چینی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے کبھی جیل کی ہوا نہیں کھائی، اگر جیل گئے تو قید کی اذیت معلوم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پرویز مشرف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ مقدمات کا سامنا کرسکیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کو بیرون ملک بیٹھ کر پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیانات نہیں دینےچاہئیں۔

مزید : کراچی


loading...