الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں انکی باتوں پر زیادہ فکر مند نہیں ہونا چاہئے:خورشید شاہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کئی مرتبہ ایسے مطالبات کرتے رہے ہیں، لندن میں بیٹھ کر سندھی اور محب وطن کی بات کرتے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں انکی باتوں پر زیادہ فکر مند نہیں ہونا چاہئے۔ کبھی وہ سندھ دھرتی کے بیٹے بن جاتے ہیں کبھی سندھ پر برس پڑتے ہیں۔ الطاف حسین فوج پر بھی برس پڑتے ہیں۔ الطاف حسین کے لہجے سے مایوسی جھلکتی ہے۔ انہوں نے کہا الطاف حسین نفرت کی دیوار کھڑی نہ کریں۔