سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دیں گے,جلسوں میں لسانی باتیں اور تفریق پیدا کرنا مناسب نہیں: شرجیل میمن

سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دیں گے,جلسوں میں لسانی باتیں اور تفریق پیدا ...
سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دیں گے,جلسوں میں لسانی باتیں اور تفریق پیدا کرنا مناسب نہیں: شرجیل میمن

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دیں گے اور نہ کوئی ایسا مطالبہ کرے۔ الطاف حسین کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عام لوگوں میں کوئی تفریق نہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ حکومت میں شامل ہونے کے لیے یہ باتیں کی جارہی ہیں۔ متحدہ کے گورنر 11سال سے عہدے پر ہیں۔ ملکوں کے لیے لسانیت کی باتیں اچھی نہیں، یہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر سے دھیان ہٹانے کی سازش لگ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرنا ہے تو گورنر ایم کیو ایم کا ہے ان سے مطالبہ کریں،جلسوں میں لسانی باتیں اور تفریق پیدا کرنا مناسب نہیں۔ کراچی سمیت سندھ کے ہر شہری علاقے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ یہ سب جانتے ہیں کہ غنڈہ گردی کون کرتا ہے۔ حکومت میں آنے کے لیے یہ مطالبے کیے جارہے ہیں، ان مطالبات کے پیچھے کوئی اور پس منظر ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حالات خراب کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، سندھ کے مستقل باشندے کبھی بھی آپس میں نہیں لڑیں گے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...