پاکستانی کمیونٹی نے آئرلینڈ میں سفارتخانہ بند کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا،سراپا احتجاج بن گئی

پاکستانی کمیونٹی نے آئرلینڈ میں سفارتخانہ بند کرنیکا فیصلہ مسترد ...
پاکستانی کمیونٹی نے آئرلینڈ میں سفارتخانہ بند کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا،سراپا احتجاج بن گئی

  


لندن (بیورورپورٹ) پاکستانیوں نے جمہوریہ آئرلینڈمیں پاکستانی سفارتخانہ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔حکومت کے اس فیصلے کیخلاف آئر لیند میں مقیم ہزاروں پاکستانی اتوار کومقامی وقت کے مطابق ایک بجے پاکستانی سفارتخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ پاکستانی کیمونٹی کاکہنا ہے اس کے اس فیصلے کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے ۔خارجہ پالیسی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے مسائل میں بے شمار اضافہ ہو گا ، انہیں معمولی کاموں کے لیے انہیں جانا پڑیگا اس لئے یہ فیصلہ انہیں ہرگز منظور نہیں ۔پاکستان کی حکومت کے اس فیصلے کے تحت آئندہ چھ سے آٹھ ہفتوں کے دوران سفارتخانہ مکمل طور پر بند کر دیا جائیگا ۔اس سلسلہ میں سفارتخانے کو باضابطہ طورپر آگاہ کر دیا گیا ہے جس سے پاکستانی کیمونٹی میں سخت مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔جمہوریہ آئرلینڈ میں تقریبا پچیس ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں ۔

مزید : انسانی حقوق


loading...