سعودی حکومت نے اپنے ملک میں مقیم ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو دستاویزات کی درستگی کے لیے دی گئی مدت میں دو ماہ کا اضافہ کردیا

سعودی حکومت نے اپنے ملک میں مقیم ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو دستاویزات کی ...
سعودی حکومت نے اپنے ملک میں مقیم ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو دستاویزات کی درستگی کے لیے دی گئی مدت میں دو ماہ کا اضافہ کردیا

  


جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام نے ملک میں مقیم ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو دستاویزات کی درستگی کے لیے دی گئی مدت میں دو ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔حکام کے مطابق وہ افراد جو سات ماہ کی دی گئی مدت میں اپنی قانونی حیثیت کی تصدیق نہیں کروا سکے وہ اب یکم مارچ 2014 تک ایسا کر سکیں گے۔بی بی سی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے کئی ایسے ممالک نے جن کے شہری روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں، سعودی حکومت سے اس مدت میں اضافے کی اپیل کی تھی۔سعودی عرب کے شعبے پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے جمعہ کو مقامی ذرائع کو بتایا کہ سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے ان کے محکمے کو حکم دیا ہے کہ وہ تارکینِ وطن کی ایسی دستاویزات کی تصحیح کا عمل مکمل کریں جو پہلے دی گئی مدت کے دوران وزارتِ محنت میں جمع کی گئی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...