بھارتی کمپنی کی خواتین ملازمین کے ساتھ گری ہوئی حرکت ، پولیس بھی آ گئی

بھارتی کمپنی کی خواتین ملازمین کے ساتھ گری ہوئی حرکت ، پولیس بھی آ گئی
بھارتی کمپنی کی خواتین ملازمین کے ساتھ گری ہوئی حرکت ، پولیس بھی آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کا تازہ ترین واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا ہے جہاں واش روم میں خون آلود کپڑے کا ٹکڑا ملنے پر 15 خواتین کو برہنہ کرکے ان کا معائنہ کیا گیا کیونکہ انتظامیہ کو شک تھا کہ یہ ان میں سے کسی کے زیر استعمال رہا تھا۔

گھر سے بھاگنے والا جوڑا واپس تو آ گیالیکن اضافی شوہر اور بیگم کے ساتھ
 یہ واقعہ کوچی شہر کی ایک دستانے بنانے والی ایک فیکٹری میں پیش آیا ہے جہاں دو سپر وائزر خواتین نے 20 سے 50 سال عمر کی 15 خواتین کو ایک ایک کرکے برہنہ کیا اور اُن کا معائنہ کیا تاکہ کپڑا واش روم میں چھوڑنے والی خاتون کا پتہ چلایا جاسکے۔ بدسلوکی کا شکار ہونے والی خواتین کو دھمکیاں دی گئیں اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی جس پر انہوں نے پولیس کو شکایت کردی۔ اب معاملہ عدالت میں پہنچ چکا ہے اور ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی جائے گی۔ فیکٹری کا نام ”اسماءربر پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ“ بتایا گیا ہے اور متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اس سے پہلے بھی ایسی شرمناک حرکات کی جاچکی ہیں کہ جنہیں وہ بیان نہیں کرسکتیں۔

سعودی ڈاکٹر اس مریض کے پیٹ میں کیا بھول گئے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا

مزید :

انسانی حقوق -