بالی وڈ کے ستارے جو متنازعہ ہو گئے

بالی وڈ کے ستارے جو متنازعہ ہو گئے
بالی وڈ کے ستارے جو متنازعہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) فلمی ستاروں کو عموماً شہرت اور مقبولیت ہی ملتی ہے لیکن کبھی کبھار یہ تنازعات میں بھی گھر جاتے ہیں۔
٭ مشہور ہیرو سلمان خان حال ہی میں ایک تنازع کا شکار ہوئے اور انہیں ”ملک سے بے وفائی کرنے والا“ اور ”غدار“ قرار دے دیا گیا۔ ان پر یہ الزام سری لنکا کے صدر راجا پکسا کی حمایت کرنے کی پاداش میں لگایا گیا۔ سلمان کو یہ خطاب سیاسی پارٹی MDMK کے سربراہ کی طرف سے دیا گیا۔


٭ ماضی کی معروف اداکارہ ممتا کلکرنی کے شوہر ویوک گوسوامی کو چند سال قبل کینیا کی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور اس وقت ممتا بھی ان کے ساتھ تھیں اور انہیں بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ اس خبر نے بھارت میں تہلکہ مچادیا۔ بعد ازاں یہ واضح کیا گیا کہ ممتا کو صرف پوچھ گچھ کیلئے روکا گیا تھا۔
٭ ممتا کلکرنی ایک اور تنازعے کا شکار اس وقت ہوئیں جب انہوں نے ایک میگزین کیلئے قابل اعتراض تصاویر بنوائیں۔ فوٹو گرافر جیش سیٹھ کہتے ہیں کہ ممتا پلک جھپکتے میں ڈھیروں دولت کمانا چاہتی تھیں جس کے بعد انہوں نے اس کی قابل اعتراض تصویریں بنائیں اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

کامیابی کاراز انوشکا شرما نہیں ،ویرات کوہلی کے بیان نے سب کو حیران کر دیا
٭ شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن کی فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کو بکواس قرار دے کر امیتابھ بچن کی بیگم صاحبہ جیا بچن نے تنازعہ کھڑا کردیا۔ یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ امیتابھ نے شاہ رخ کو معذرت کا پیغام بھیجا، تاہم بچن فیملی نے ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان کوئی تلخی نہیں ہوئی تھی۔
٭ اداکارہ سواستیکا مکھرجی سنگا پور میں ایک بوتیک سے جھمکے چراتی ہوئی پکڑی گئیں۔ وہ درپن فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے سنگا پور گئی تھیں لیکن بوتیک میں خریداری کرتے ہوئے ان کا دل للچا گیا اور انہوں نے جھمکے اڑالئے، مگر پکڑی گئیں۔

مزید :

تفریح -