حفیظ باؤلنگ ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے

حفیظ باؤلنگ ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( آن لائن ) آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ پر پابندی کے بعد محمد حفیظ بھارت سے ٹیسٹ کروا کر وطن واپس پہنچ گئے،ٹیسٹ کی رپورٹ کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ مثبت رپورٹ ملنے پر پی سی بی کلیئرنس کے لیے آئی سی سی سے رجوع کرے گا۔۔ قومی کرکٹر محمد حفیظ 30 دسمبر کو بھارت روانہ ہوئے تھے ، جہاں چنائی میں ان کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ ہوا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا اپنے طور پر ٹیسٹ کرایا ہے ، کلیئر ہونے کی صورت میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ٹیسٹ لینے کی درخواست کی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق آل راؤنڈر کے غیر سرکاری ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو ن میں آجائے گی،محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے غیر رسمی بائیو مکینکس ٹیسٹ آئی سی سی کی منظور شدہ چنئی کی سری رام یونیورسٹی لیب میں ہوئیلیب کے آرتھو اسکوپی اینڈ اسپورٹس سائنز کے انچارچ رمیش سبرامنیم کا کہنا ہے کہ رپورٹ سات دن میں ملے گی۔ وہ پوری کوشش کریں گے کہ سات جنوری تک پی سی بی کو رپورٹ مل جائے۔۔ آل راؤنڈر ٹیسٹ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں وہ پینٹنگولرکپ میں حصہ لیں گے جس میں ان کے ایکشن کاجائزہ لیا جائے گاپی سی بی ترجمان کے مطابق محمد حفیظ کے متبادل کے لیے اظہر علی کا نام بھی زیر غور ہے جو لیگ اسپن بولنگ کروا سکتے ہیں جبکہ اوپنر احمد شہزاد کو بھی حالیہ سیریز میں چند اوورز کروانے کا موقع دیا گیا۔ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ محمد حفیظ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔۔ ، ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے لیے ممکنہ سکواڈ کے اعلان سے پہلے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو کلین چٹ دلانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے ، آئی سی سی کی پابندی کے دوسرے شکار سعید اجمل ورلڈکپ سے خود کو محروم کر چکے ہیں۔