2015پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مصروف سال ہوگا

2015پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مصروف سال ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) 2015میں قومی کرکٹ ٹیم تقریبا 26ون ڈے 9ٹیسٹ اور5ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس میں بھارت کے خلاف سیریز بھی شامل ہے ۔پاکستان کی پہلی سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز سے شروع ہوگی جس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کی ٹیم کم ازکم 6ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کی ٹیم اپریل کے وسط میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ میچز ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی شامل ہے ۔جو ن میں ٹیم دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے سری لنکا جائے گی ۔اس کے بعد اکتوبر میں ٹیم یو اے ای میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ،پانچ ون دے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پر مشتعمل سیریز کھیلے گی ۔رواں سال کے آخر میں پاک بھارت سیریز ہوگی جس میں دو ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی شامل ہے لیکن وینیو کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا