چوتھے ٹیسٹ سے قبل ہیوز کی یاد میں تختی کی نقاب کشائی کی جائیگی

چوتھے ٹیسٹ سے قبل ہیوز کی یاد میں تختی کی نقاب کشائی کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل نوجوان بلے باز فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانسی کی تختی کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 6 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا، یہ وہی سٹیڈیم ہے جس میں ہیوز نے کیریئر کا آخری میچ کھیلا تھا اور بیٹنگ کے دوران ہیوز سر پر باؤنسر لگنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ سڈنی کرکٹ اور سپورٹس گراؤنڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹیسٹ سے قبل فلپ ہیوز کی یاد میں کانسی کی تختی کی نقاب کشائی کی جائے گی، اس تختی پر فلپ ہیوز کی سڈنی سٹیڈیم کے بارے تفصیلات لکھی جائیں گی جہاں سے انہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ممبرز سٹینڈ کے اوپر 63 بلوں پر ہیوز کے کیریئر کی مختلف تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔