سرفراز احمد ورلڈ کپ میں بھی فارم برقرار رکھنے کے لیے پرامید

سرفراز احمد ورلڈ کپ میں بھی فارم برقرار رکھنے کے لیے پرامید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لائن ) آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد رواں سال ورلڈ کپ میں بھی فارم برقرار رکھنے کے لیے پرامید ہیں۔سرفراز نے آسٹریلیا کے خلاف اتوبر میں متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک روزہ میچز میں پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھا جس نے ان کی قومی دستے میں مستقل شمولیت پر مہر ثبت کردی اور وہ وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹیم کے اہم رکن طور پر ابھر کر سامنے آئے ۔سرفراز نے مضبوط آسٹریلین فاسٹ باؤلنگ کے پرخچے اڑانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پان میچوں کی سیریز میں 31 کی متاثر کن اوسط سے رن بٹورے۔تاہم وکٹ کیپر کی نظریں 14 فروری سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں جہاں وہ کچھ بڑا کرنے کے لیے پرامید ہیں۔