پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر )سانحہ پشاور کے سوزناک واقعہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ \"Trauma Therapy\"کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پرنسپل کلینیکل سائیکالوجسٹ آئرلینڈ ڈاکٹر اختر علی سید نے زیر تربیت کلینیکل سائیکالوجسٹ اور ماہرِنفسیات کو علمی مباحثے ، اکتسابی سرگرمیوں اور مشقوں کے ذریعہ تربیت دی تاکہ ماہرِنفسیات پشاور حملوں کے متاثرین کو درپیش نفسیاتی مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کریں پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کی انتظامیہ نے حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان بچوں کیلئے تربیت یافتہ ٹراما تھیرپی میں ماہرِ نفسیات کی اشد ضرورت ہے اور سنٹر میں کافی تربیت یافتہ کلینیکل سائیکالوجسٹ موجود ہیں جو ان بچوں کی مدد احسن طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔