طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، مخدوم وسیم

طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) پاک ملائیشیا و انڈونیشیا دوستی کے فروغ اور پبلک ڈپلومیسی کے تحت جذبہ انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائیرز سٹرٹیجک کونسل آف پاکستان برائے قومی و بین الاقوامی ایشوز کے زیر اہتمام سماجی و انسانی حقوق کے رہنما مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ کی زیر قیادت پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں سانحہ ایئرایشیاجس میں 165افرد شہید ہو گئے تھے کہ ایصال ثواب اور یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں جس میں وکلاء ،طلباء سول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مختلف شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر رانا محمد اعظم آف ہڑالی نے مرحومین کے ورثاء اور لواحقین کیلئے خصوصی دعا فرمائی اور کہا کہ ہم طیارہ حادثہ میں جانبحق ہونیوالے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔