ٹینس رینکنگ‘ مردوں میں نوویک جو کووچ‘ خواتین میں سرینا ولیمز سرفہرست

ٹینس رینکنگ‘ مردوں میں نوویک جو کووچ‘ خواتین میں سرینا ولیمز سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پیرس (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں 9 گرینڈ سلام کے فاتح سربیا کے نوویک جوکووچ پہلے نمبر پر قائم ہیں انہوں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2014 ء جیت کر سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال سے پہلی پوزیشن چھین لی تھی، 17 مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح اور عالمی شہرت یافتہ اور ومبلڈن اوپن کے فائنلسٹ سوئس سٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ رافیل نڈال تیسرے نمبر پر موجود ہیں، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا چوتھے نمبر پر ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز کو ومبلڈن اوپن میں شکست ہوئی تھی اس کے باوجود وہ پہلے نمبر پر برقرار تھی تاہم انہوں نے یو ایس اوپن اپنے نام کر کے ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے ۔ روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا دوسرے نمبر پر ہیں، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ تیسرے جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا چوتھے نمبر پر ہیں، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا چھٹینمبر پر چلی گئیں ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹینس میں مردوں کے سنگلز اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق مردوں میں ومبلڈن اوپن چیمپیئن سربیا کے نوویک جوکووچ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، 17 مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح اور عالمی شہرت یافتہ اور ومبلڈن اوپن کے فائنلسٹ سوئس سٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر ہیں، ہسپانوی کلے کورٹ بادشاہ رافیل نڈال سے پہلی پوزیشن ومبلڈن اوپن سے چھین چکی ہے اور وہ عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا چوتھے نمبر پر ہیں، جاپان کے کائی نیشیکوری پانچویں نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے اینڈی مرے چھٹے نمبر پر ہیں، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ ساتویں نمبر پر ہیں، کینیڈا کے ملوس رانک آٹھویں نمبر پر ہیں، کروشیا کے مارین کلک نویں نمبر پر ہیں، سپین کے ڈیوڈ فیرر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹرو گیارھویں نمبر پر ہیں، فرانس کے جوویلفرائیڈ سونگا 12 ویں نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ مسلسل تنزلی کے بعد 50 نمبر پر ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست کے باوجود امریکا کی سرینا ولیمز پہلی پوزیشن پر برقرار تھیں اس کے بعد انہوں نے یو ایس اوپن جیت کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنالی، روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہیں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ تیسرے نمبر پر ہیں، ومبلڈن اوپن چیمپیئن جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا چوتھے نمبر پر ہیں، سربیا کی اینا آئیوانوچ پانچویں نمبر پر ہیں، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا چھٹے نمبر پر ہیں، کینیڈا کی ایویجنے بوچارڈ ساتویں نمبر پر ہیں، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی آٹھویں نمبر پر ہیں، جرمنی کی انجلی کیو کربر نویں نمبر پر ہیں، سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکوا دسویں نمبر ہیں۔