دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج ، سیاستدان اور عوام کو ایک پیچ پر آنا ہو گا، افنان بٹ

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج ، سیاستدان اور عوام کو ایک پیچ پر آنا ہو گا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت اور ریاست میں فرق کرنا چاہئے حکمران آتے جاتے رہیں گے لیکن ہمیں دہشتگردی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھنا چاہئے ملک و قوم حالت جنگ میں ہیں پارلیمنٹ کو قوم کے اتحاد کو آگے بڑھانے کے اقدامات کرنے چاہیں ،صرف فوجی عدالتوں سے دہشتگردی ختم نہیں ہو گی فوجی عدالتوں کے قیام کو تسلیم کرانا آسان نہیں تھا، جبکہ پیپلز پارٹی نے آپریشن ضرب عضب کے وقت بھی حکومت کا ساتھ دیا تھا،اب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملٹری کورٹس کی حمایت کی، انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کر کے فوجی عدالتیں بنائی جانی چاہییں،آئین میں ترمیم کر کے اجازت دینا ملک کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے ،فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشتگردوں ان کے ہمدردوں اور تعاون کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج ، سیاستدانوں ،پارلیمنٹ اور ساری عوام کو ایک پیچ پر آنا ہو گا،دہشتگردی کے خاتمے تک یہ اتحاد قائم رکھنا ہو گاتب ہی پاکستان دنیاکے نقشے پر قائم اور دائم رہے گا،قوم کو اس اتحاد کیلئے سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو قربانی کی قیمت چکانا پڑی۔