لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید میلاد النبیؐ کیلئے صفائی پلان جاری کر دیا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید میلاد النبیؐ کیلئے صفائی پلان جاری کر دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                لاہور( جنرل رپورٹر)لاہوریسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) نے عید میلادالنبی کے موقع پر صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لےے پلان جاری کر دیاپلان چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی خواجہ احمد حسان کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد مقدس تہوار پر مساجد اور شہر میں نکلنے والے جلوسوں کے راستوں پر صاف ستھرا ما حول یقینی بنانا ہے۔ پلان کے مطابق شہر میں مجموعی صفائی کو یقینی بنانے کے علاوہ تقریباً 40 جامعہ مساجد اور 60 سے زائد جلوسوں کے راستوں پر خصوصی عملہ و مشینری تعینات کی جائے گی۔ٹاﺅنوں کی سطح پر تقریباً 40 مخصوص بڑی مساجد کی دھلائی کا آغاز کر دیا گیا جبکہ جلوسوں کے روٹس کی مکینکل سویپنگ و واشنگ بھی جاری ہے۔مکینیکل سویپنگ و واشنگ کا یہ عمل 12 ربیع الاول کو بھی جاری رہے گا۔ مزید براں 12ربیع الاول کو شہر میں بیگم کوٹ شاہدرہ، بھاٹی چوک، ریلوے سٹیشن، شاد باغ، داتا دربار اور ٹاﺅن شپ سمیت میلادوں کے اہم مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے جہاں صفائی عملہ، منی ڈمپرز اور سوشل موبلائزروں پر مشتمل ٹیمیں موجود ہوں گی تاکہ صفائی سے متعلق شکایات کا فوری اندراج و حل یقینی بنایا جاسکے۔ترجمان کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر خالد مجید نے افسران سمیت تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام ورکرز کو یونیفارم میں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ترک کمپنیوں البیراک و اوزپاک کو پلان کے نفاذ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔