بھارتی فائرنگ سے رینجرز اہلکاروں کی شہادت کھلی دہشتگردی ہے،محمد جمیل

بھارتی فائرنگ سے رینجرز اہلکاروں کی شہادت کھلی دہشتگردی ہے،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دو رینجرز اہلکاروں کی شہادت کھلی دہشت گردی اورعالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کااقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے،جمعہ کے روز ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کے بڑھتے ہوئے واقعات خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں مگراقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ،ہمارے حکمران بھی بھارت کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں،بھارتی غنڈہ گردی کا مو¿ثر جواب نہ دیا گیا تو مستقبل میں بھی اس قسم کے واقعات جاری رہیں گے،انہوں نے کہا پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ۔



اورپوری قوم بھی اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارت اپنے اندرونی معاملات اور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی مذموم حرکتیں کررہا ہے مگر نریندر مودی سرکار کو یہ جان لیناچاہیےکہ پاکستان ایک نیو کلیئرپاور ہے اور مسلح افواج اپنے دشمن کوسبق سکھانے کے تمام گر اچھی طرح جانتی ہیں ۔