تحریک انصافپنجاب کے ترجمان کا پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ

تحریک انصافپنجاب کے ترجمان کا پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحرےک انصاف پنجاب کے ترجمان نعیم میر کی طرف فلیٹیز ہوٹل میں لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میںاستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، استقبالیہ تقریب میں پہنچنے پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، جنرل سیکرٹر ی افضال طالب ، سیکرٹری فنانس شاداب ریاض ، نائب صدر ندیم بسراءسمیت دیگر گورننگ باڈی کے ممبران کا صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری ،ترجمان پی ٹی آئی پنجاب نعیم میر،ممبران صوبائی اسمبلی مراد رادس ، شنیلہ روت سمیت دیگرپارٹی رہنماﺅںنے پرتپاک استقبال کیا، تقریب سے اعجازاحمدچوہدر ی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت نے اپنے آپ کو چوتھا ستون منوایا ہے ، میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نومنتخب عہدیداروں کو خوش آمد کہتا ہوں اور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، نعیم میر نے کہاکہ ہمیں آمریت سے سخت نفرت ہے ہمارا پہلا اور آخری سیاسی قبلہ جمہوریت ہے، صحافی برادری عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بہترین رول ادا کررہی ہے ، ایم پی اے شنیلہ روت، ایم پی اے مراد راس ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ملک اعظم نے اس امید کا اظہارکیا کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے، تحریک انصاف آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے ، تقریب سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹر ی افضال طالب نے لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں پی ٹی آئی پنجاب کی طرف سے تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال ، عبدالرشید بھٹی، چوہدری اصغر گجر ، عالیہ حمزہ ملک ، ثوبیہ کمال ، ڈاکٹرعاطف الدین ، رخسانہ نوید ، شیخ امتیاز، رانا ندیم احمد، نوازنت ، یاسر گیلانی ، نعیم الحق، اویس یونس ، سعدیہ سیف ، طارق حمید، عثمان حمزہ، ارشد خان، وقار خان ،تنزیلہ عمران ، راجہ شبیر، فیاض عالم، ملک وقار، ملک جاوید، ملک شازید سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔