مسلم لیگ ن عوام کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے، خرم روحیل

مسلم لیگ ن عوام کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے، خرم روحیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) مسلم لیگی رہنما و مرکزی چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسو سی ایشن خرم روحیل اصغر نے یونین کونسل 44میں مہر عیسیٰ سٹریٹ کی PCCاور سوئی گیس لائن بچھانے کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں کوآرڈینیٹریونین کونسل 44جمیل اختر بلا ، میاں ارشاد ، میاں عاطف غفار ، محمد یونس بٹ ، محمد مشتاق ، چوہدری سرور، میاں طاہر، شہباز احمد اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ خرم روحیل اصغر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) عوام کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے جہاں لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ وہاں اس سے مہنگائی میں کمی اور روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں ۔ نیا سال2015انشاء اللہ انقلابی اقدامات کا سال ہو گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔ (ن) لیگ حکومت اس کے لئے پر عزم ہے ۔