تنظیم مشائخ عظام جشن عید میلاد النبیﷺجوش و خروش کے ساتھ منائے گی

تنظیم مشائخ عظام جشن عید میلاد النبیﷺجوش و خروش کے ساتھ منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاﺅنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام نبی آخرالزماں ،مختار کل حضور نبی کریم ﷺ کایوم ولادت مذہبی عقیدت اور انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائیگاپورے ملک میں جشن آمد رسول ﷺ ریلیاں نکالی جائینگی سینکڑوں مقامات پرسیرت النبی ﷺ کانفرنسیں ،محافل ذکر و نعت و قرآ ت اورمحافل درودوسلام کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ مرکزی ریلی اور مرکزی سیرت النبی ﷺ کانفرنس مرکزی سیکرٹریٹ پر12ربیع الاول بروز اتوار کو ہوگی ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیرقائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے مرکزی سیکرٹریٹ پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ حضور نبی کریم ﷺ کی اطاعت میں ہماری نجات ہے آپ کی آمدتمام انسانیت کیلئے باعث فخر و باعث عزت ہے لہذا آپ کی آمد کی خوشی منانا ہم پر لازم ہے بلاشبہ آپ کی آمد اللہ رب العزت کا انسانیت پر ایک بہت اعلی و ارفعٰ احسان عظیم ہے آپ تشریف آوری سے ہی انسانیت کو اپنی پہچان ملی آپ کی آمد سے ہی پوری دنیا میں ایک حقیقی امن برپا ہوا جو روزقیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہیگا تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی ترجمان کے مطابق 12ربیع الاول کے مبارک دن کا آغاز قرآن خوانی و درودوسلام سے ہوگا اور تمام ذیلی یونٹوں میں کبوتر اور غبارے فضا میں چھوڑے جائیں گے ۔