پٹرولیم مصنوعات کی طرح دوسری چیزوں کی قیمتیں بھی کم کی جائیں،یاسر گیلانی

پٹرولیم مصنوعات کی طرح دوسری چیزوں کی قیمتیں بھی کم کی جائیں،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جن چیزوں پر ہوتا ہے اسی تناسب سے اُن کی قیمتوں میں کمی کی جائے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانا بہت ضروری ہے مہنگائی میں کمی لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-10 کے عہدےداران جمشید چوہدری، ظہیر احمد کیانی، ذوالفقار علی، سید حر بخاری، محمد ابراہیم، سید کامران ناصر، محمد اسلم ذوالفقار وٹو، عبدالرزاق، راجہ لیاقت علی، نفیس گجر اور ڈاکٹر سرفراز خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی مہنگائی بے روز گاری سے جان چھڑائی جائے۔ افسوس کی بات ہے کہ جب پٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کے ساتھ ہی ہر چیز کی قیمتیں از خود ہی بڑھا دی جاتی ہیں
لیکن جب کمی ہوتی ہے تو اس کے اثرات عوام تک پہنچنے نہیں دئیے جا رہے ہیں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہونی چاہئے اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی فی الفور کمی ہونی چاہئے۔