بیگم عابد ہ حسین کی سیاسی سوانح حیات پاور فیلیئر کی تقریب رونمائی

بیگم عابد ہ حسین کی سیاسی سوانح حیات پاور فیلیئر کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (پ ر )سابق وزیر خارجہ اور معروف سیاستدان بیگم عابدہ حسین کی کتاب ” پاور فیلیئر “ کی تقریب رونمائی الحمراءآرٹس کونسل میں ہوئی ” پاور فیلیئر ‘ ‘ بیگم عابدہ حسین کی سیاسی سوانح حیات ہے اس کے علاوہ انہوں نے اس کتاب میںاپنے سیاسی دور میں پاکستان میں ہونے والی ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی نگاہ ڈالی ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم عابدہ حسین نے کہا ” پاور فیلیئر صرف ایک کتاب نہیں بلکہ میری 45 سالہ سیاسی زندگی کے تمام پہلوﺅں کا احاطہ ہے اس کتاب میں میں نے انتہائی عرق ریزی سے ملکی سیاسی صورتحال، اپنی سیاسی کامیابیوں اور ناکامیوں کا تذکرہ کیا ہے جو کسی بھی سیاستدان کیلئے بہترین تجربے سے کم نہیں مجھے امید ہے کہ نئی نسل اس کتاب کے ذریعے اپنے سیاسی قد میں اضافہ کریگی ۔ “جھنگ سے تعلق رکھنے والی بیگم عابدہ حسین ایک منجھی ہوئی سیاست دان، اچھی ڈپلومیٹ ہونے کیساتھ ساتھ زراعت اور جانوروں کی افزائش کے شعبہ سے بھی وابستہ ہیں ۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں عورت سے کیسا سلوک کیا جاتا ہے اور ایک عورت کیسے دیہی علاقے سے سیاست میں قدم رکھتی ہے اور عام انتخابات میں حصہ لے کر اپنے علاقے اور عوام کی خدمت کرتی ہے۔ عابدہ حسین نے اپنے سیاسی دورمیں مختلف فرقوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اس کتاب کو امینہ سید کی سربراہی میںآکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کیا ہے ۔