عطاء محمد خان کی قیادت میں لاہور آرٹس کونسل ترقی کی جانب گامزن ہے،صبح صادق

عطاء محمد خان کی قیادت میں لاہور آرٹس کونسل ترقی کی جانب گامزن ہے،صبح صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے ترجمان صبح صادق نے کہا ہے کہ ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمد خان نے جب سے الحمراء کی باگ ڈور سنبھالی ہے انھوں نے تب سے نہ صرف یہاں کے انفرسٹرکچر کی تعمیر نو پر کام شروع کروایا ہے بلکہ شعبہ پروگرامرنگ میں بھی نئی جہتوں کو متعارف کروایا ہے تمام ہالز کے اندورنی ماحول کو جدید بین الاقومی تکنیکی سہولیات سے لیس کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ یہاں ہونے والے پروگرام جس میں بین الاقومی ادبی و ثقافتی کانفرنسیز ،مختلف بین الااقومی وفود کاپاکستانی ثقافت سے متعلق آگا ہی سمینار، صوفی گائیکی ، فوک اور کلاسیکی میوزک،ماہانہ مشاعرے، روحانی محفلیں ، نعتیہ پروگرام، محفل سماء ومنقبت، ڈرامہ فیسٹول ،قوالی فیسٹول وغیرہ شامل ہیں،میں شرکت کرنے والے ،ان پروگراموں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں،علاوہ ازیں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ میں کلاسز کے معیار کو بہتر بنانے کی طرف بھی توجہ جاری ہے ۔ ترجمان لاہور آرٹس کونسل صبح صادق نے مزید بتایا لاہورآرٹس کونسل میں رواں سال موسم بہار میں چھٹی الحمراء عالمی ادبی و ثقافتی کانفرنس کا بھرپور انقعاد کیا جائے گاجو بین الاقومی سطح پر پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہوگی.

مزید :

کلچر -