سوناکشی اور ارجن میرے لئے بونی کپور کا تحفہ ہیں‘ امیت شاہ

سوناکشی اور ارجن میرے لئے بونی کپور کا تحفہ ہیں‘ امیت شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ فلم میکر امیت شرما نے کہا ہے کہ بونی کپور نے ان کی فلم تیوار میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن کپور اور سوناکشی تحفے کے طور پر دئیے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوناکشی اور ارجن کپور میرے لئے بونی کپور کا تحفہ ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی فلم تیوار کیلئے اداکاروں کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ارجن کو فلموں میں دیکھا تھا تاہم جب میری اس سے آمنے سامنے ملاقات ہوئی تو مجھے اس کے چہرے میں ایک کشش محسوس ہوئی اور اسی وقت میں نے اس سے کہہ دیا کہ تم میری آئندہ فلم کا حصہ ہو۔

مزید :

کلچر -