رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون فلم ’’تماشا‘‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون فلم ’’تماشا‘‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے
رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون فلم ’’تماشا‘‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’’تماشا‘‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیرکپور اور دپیکا پڈوکون بالی وڈ کی پسندیدہ آن سکرین جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں ، سال 2014ء میں فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ میں مداحوں پر اپنا سحر کرنے کے بعد اب سال 2015ء میں ایک بار پھر وہ مداحوں کے لئے بطورجوڑی پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔ فلم کا نام ’’تماشا‘‘ ہے جس میں دونوں اکٹھے دکھائی دیں گے۔ فلم کے پروڈیوسر امتیازعلی اورساجد نادیہ والا ہیں اور ہدایات امتیاز علی نے دی ہیں۔ فلم رواں سال 25 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -