پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے ، ناصر حمید خاں

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے ، ناصر حمید خاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)ایگزیکٹوممبرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاںنے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے ۔بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات 52ڈالرز فی بیرل کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 50فیصد تک کم ہوئیںاس لیے پاکستان میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے۔ ناصر حمید نے کہاکہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی بنیاد پر بے تحاشا اضافہ کیا جاتا رہا ہے اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں50فیصد کمی واقع ہوئی ہے اس لیے بجلی کی قیمتوں میں تمام اضافے واپس لے کر بجلی کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کرکے عوام اور صنعتکاروں کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں60پیسے فی یونٹ اضافہ اور پٹرولیم مصنوعات میں مزید5فیصد سیلز ٹیکس اضافہ کے بعد22فیصد سیلز ٹیکس کرنا عوام سے زیادتی ہے اس لیے ان اضافوں کو بھی واپس لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام تک حقیقی ریلیف پہنچے گا اس لیے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

مزید :

کامرس -