جولائی تا نومبر :قیمتی پتھروں کی برآمدات میں40فیصد کا اضافہ

جولائی تا نومبر :قیمتی پتھروں کی برآمدات میں40فیصد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا نومبرکے دوران قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات میں 39.82فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءمیں جولائی تا نومبر کے دوران 2.677ملین ڈالر مالیت کے قیمتی پتھر برآمد کئے گئے تھے جن کی برآمدات کا حجم جاری مالی سال 2014-15ءکے پہلے پانچ مہینوں جولائی تا نومبر 2014ءکے دوران بڑھ کر 3.743ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔

مزید :

کامرس -