پٹرولیم مصنوعات میں تیسری بار کمی صنعتکار دوست فیصلہ ہے،ظہیر بھٹہ

پٹرولیم مصنوعات میں تیسری بار کمی صنعتکار دوست فیصلہ ہے،ظہیر بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے پٹرولیم مصنوعات میں تیسری بار کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اسے عوام /صنعتکار دوست فیصلہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے صنعتکاروں کو ٹرانسپورٹیشن میں ریلیف ملے گا جس کے باعث عوام کو اشیاءسستی فراہم ہونگی اور مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وقتاً فوقتاً اضافوں کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا گیا تھا اب پٹرولیم کمی کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیے گئے تمام اضافے فی الفور واپس لیے جائیں۔تاکہ عوام اور صنعتکاروں کو پٹرولیم مصنوعات میں کی گئی کمی کا حقیقی ریلیف حاصل ہوسکے۔

مزید :

کامرس -