سی این جی انڈسٹری کی بقا اور مسلسل سپلائی اولین ترجیح ہے‘نو منتخب مرکزی چئیرمین کیپٹن شجاع

سی این جی انڈسٹری کی بقا اور مسلسل سپلائی اولین ترجیح ہے‘نو منتخب مرکزی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( پ ر) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں غیاث پراچہ گروپ نے میدان مار لیا۔چیف الیکشن کمشنر سید سجاد حیدر کے نتائج کے مطابق اے پی سی این جی اے پنجاب کے سابق چئیرمین کپیٹن(ر) راجہ شجاع انوربھاری اکثریت سے اے پی سی این جی اے کے مرکزی چئیرمین منتخب ہو گئے ہیںجبکہ راولپنڈی کے چوہدری طالب سینئیر وائس چئیرمین اور پشاور کے خلیق الرحمان وائس چئیرمین منتخب ہو گئے۔اسکے علاوہ حاجی ساجد اسلام، ارباب محمد افضل، محمد طاہر اور کمال پاشا اے پی سی این جی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منتخب ہو گئے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کیپٹن شجاع نے کہا کہ ن پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور سی این جی کی صنعت کی بقا اور مسلسل سپلائی کو ایک چیلنج سمجھ کر جدوجہد کرینگے۔
اس موقع پر غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی کیلئے گیس کی قیمت نہ بڑھائی جائے۔ پٹرول کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے اسلئے سی این جی اور پٹرول کا فرق قائم رکھنے کیلئے حکومت ہمارے فارمولے پر عمل کرے۔
جائر منافع کے ساتھ گیس کی مسلسل سپلائی اورسی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی جدوجہد کی جائیگی۔ ہم اپنی برادری کی خدمت کے لئے پہلے کی طرح کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید :

کامرس -