تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

           سنگاپور(آئی این پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روزخام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت فروری کےلئے خام تیل کے سودے 60 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 54.07 ڈالر میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی آئل کے فروری کےلئے معاہدے 71 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 58.04 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ حالیہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں پہلی مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سنگاپور میں تیل کی صنعت سے وابستہ ایک ماہر اقتصادیات نے بتایا کہ دنیا بھرمیں کرسمس اوردیگر مذہبی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
 انہوں نے بتایا کہ امریکی کروڈ سٹاک پائلز کے حوالے سے اعدادوشمارکے اجراءکے بعد بھی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ۔دریں اثناءامریکا میں یومیہ خام تیل کی پیداوار بڑھ کر9 ملین بیرل یومیہ ہوگئی ہے جو گذشتہ 30 سالوں میں کسی ایک دن میں سب سے زیادہ پیداوار ہے۔

مزید :

کامرس -