2014ءکے دوران امریکا میں سویا بین کی قیمتوں میں مجموعی طور پر22فیصد کی نمایاں کمی

2014ءکے دوران امریکا میں سویا بین کی قیمتوں میں مجموعی طور پر22فیصد کی نمایاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شکاگو (آن لائن)سال 2014ءکے دوران امریکا میں سویا بین کی قیمتوں میں مجموعی طور پر22فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ سال سویا بین کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور قیمتوں میں مجموعی طور پر22فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی جو2004ءکے بعد اب تک کی سب سے نمایاں کمی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق گذشتہ سال کے دوران امریکا میں سویا بین کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت جنوری کےلئے سویا بین کے سودے 1.8فیصد کی کمی کے ساتھ 10.19 ڈالر فی بشل میں طے کئے گئے ۔
 امریکی اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ سال 2014ءکے دوران گندم اورمکئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی غالب رہا۔

مزید :

کامرس -