بھارت کی شکر گڑھ سیکٹر میں پھربلااشتعال گولہ باری، رینجرز کا بھرپور جواب

بھارت کی شکر گڑھ سیکٹر میں پھربلااشتعال گولہ باری، رینجرز کا بھرپور جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شکر گڑھ(خصوصی رپورٹ) دفتر خارجہ کے احتجاج کے باوجود بھارت باز نہ آیا۔ شکر گڑھ سیکٹر میں پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔زرائع کے مطابق جمعہ کی رات ورکنگ باؤنڈری پر شکر گڑھ اور ظفر وال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ شکر گڑھ کے سرحدی دیہات بڑا بھائی ، چیک بیکا ، ابیال ڈوگر ، جگوال ، ننگل ، بھورے چک ، لمبڑیال ، پنڈی اور سکمال پر بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولے بھی برسائے گئے۔ چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ ظفر وال سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن جمعہ کی رات نو بجے لہڑی سیکٹر میں گاؤں لہڑی کلاں ، ٹانڈا ، تارا پور ، ٹیبا ، جھنگو چک اور چتر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی یہاں بھی رینجرز نے جوابی کارروائی کر کے بھارتی گنیں خاموش کرا دیں

مزید :

صفحہ اول -