سکیورٹی کے پیش نظر منہاج القرآن کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ ملی

سکیورٹی کے پیش نظر منہاج القرآن کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ ملی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)ضلعی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تحریک منہاج القرآن کو مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کی تاحال اجازت نہ دی جس کے باعث ایک مرتبہ پھر تحریک منہاج القرآن اور پنجاب حکومت کے درمیان ٹھن گئی ہے اور تحریک منہاج القرآن کی انتظامیہ نے عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان تحریک منہاج القرآن کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 31 ویں عالمی میلاد کانفرنس آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہو گی ،کانفرنس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادرویڈیو لنک پر خصوصی خطاب کریں گے۔عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے تحریک انصاف،پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم،مسلم لیگ ق،جماعت اسلامی،سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت المسلمین کو باضابطہ دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے ۔کانفرنس میں ممتاز علمائے کرام اور مشائخ عظام کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -